تازہ ترینخبریںسپورٹس

نیما رنجی شیر پا نے پاکستان کے شہروز کاشف کا ریکارڈ توڑ دیا

نیپالی کوہ پیما نیما رنجی شیر پا نے پاکستان کے شہروز کاشف کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 17 سال کی عمر میں کے ٹو کی چوٹی سر کر لی۔ نیپال کے 17 سالہ کوہ پیما نیما رنجی شیرپا نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا ہے جو 8611 میٹر بلند ہے۔نیما رنجی شیرپا کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے شہروز کاشف کے پاس تھا جنہوں نے 19 سال کی عمر میں کے ٹو سر کیا تھا۔ نیما رنجی شیرپا اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں، نیما رنجی کی مہم جوئی پاکستان کے شہروز کاشف کے ریکارڈ کے لیے خطرہ بن گئی ہے کیونکہ شہروز کاشف تمام 14 بلند چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بننا چاہتے ہیں اور وہ اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button