تازہ ترینخبریںسپورٹس

جونیئر ایشیاء کپ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاونس جاری

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیاء کپ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاونس جاری کردیئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی گرانٹ کو کھلاڑیوں کے مابین تقسیم کیے جانے کی تقریب پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کی۔ انکے ہمراہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین، مینجر پاکستان ہاکی ٹیم کرنل ر عمر صابر، کنسلٹنٹ پاکستان ہاکی ٹیم اولمپین شہناز شیخ، ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین شکیل عباسی، کوچز پاکستان ہاکی ٹیم اولمپین ریحان بٹ، اولمپین محمد ثقلین، اولمپین دلاور حسین، عبدالغفور انٹربنیشنل، امجد علی انٹرنینشل ، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن و ایڈمنسٹریشن پی ایچ ایف میجر ر جاوید ارشد منج سمیت پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button