تازہ ترینخبریںسیاسیات

آل پاکستان انجمن تاجران کے چئیرمین سپریم کونسل نعیم میر کی دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس

تاجر نمائندوں نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کردیا
سہیل بٹ ، خواجہ وسیم ، عم جاوید بٹ ، اشفاق بٹ ، جعفر حسین ، رضوان بٹ ، عاصم قریشی ، شہزاد نثار، عمران مغل ، عامر بیگ شریک معاشی پالیسیوں کا تسلسل معیشت کے لئے ناگزیر ھے.خدا خدا کرکے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔ہم معیشت پر کسی نئے تجربے کے متحمل نہیں ھوسکتے۔نگران وزیراعظم کی تقرری پالیسیوں کی تسلسل کی کڑی ھونی چاہئے۔اسحاق ڈار نے دو دفعہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔اسحاق ڈار نے درپیش معاشی چیلنجز کا بصیرت اور حکمت کے ساتھ مقابلہ کیا۔شہبازشریف کی قیادت میں اسحاق ڈار کی شبانہ روز محنت نے معیشت کو درست سمت دی۔ نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار سے بہتر کوئی چوائس نہیں۔بزنس کمیونٹی اسحاق ڈار کے ساتھ کام کرنے میں آسانی محسوس کرتی ھے۔اسحاق ڈار کی سیاسی بصیرت سے بھی انکار ممکن نہیں۔اسحاق ڈار معیشت کو مستحکم اور رواں رکھ سکتے ہیں قائدنوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف ہماری درخواست پر غور فرمائیں
اتحادی جماعتیں اور بااثر حلقے بھی اسحاق ڈار کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں ۔
میرٹ کا تقاضا ھے کہ اسحاق ڈار کو موقع دیا جائے۔

مرکزی میڈیا سیل
آل پاکستان انجمن تاجران

جواب دیں

Back to top button