
نواز شریف کے قریبی سمجھے جانے والے صحافی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کو پارٹی کی قیادت کی جانب سے نظر انداز کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
نواز شریف کے اعزاز میں پاکستان کے سفیر کی جانب سے اعشائیہ دیا گیا جس میں عرفان صدیقی مدعو نہیں تھے۔ اس واقعے کی تصدیق اب انہوں نے کی ہے۔ تاہم رہنما نے کسی خفگی کا اظہار نہیں کیا۔ ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اپنی سیاست کے ہاتھوں دفن ہو چکے۔
انہوں نے کہا کہ سفیرپاکستان کی رہائش گاہ پر ڈنر کابائیکاٹ نہیں کیا بلکہ دعوت نامہ ہی نہیں ملا، ہمارے اعزاز میں ڈنرکا دعوت نامہ نہ ملنے پر ڈنر میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ متفقہ تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ اگست کے آخر تک نواز شریف پاکستان آکر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے







