تازہ ترینخبریںپاکستان

ہیڈ ماسٹر کے واجبات ادا کرکے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ کے لئے اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ ایک ہیڈ ماسٹر سے وزیر اعلیٰ سندھ نے 7 کروڑ روپے کے واجبات وصول کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے واجبات روکنے کا حکم دیا اور سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ ہیڈ ماسٹر کے تمام واجبات فوری طور پر ادا کئے جائیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ایک ہیڈ ماستر منٹھار علی برڑو سے جعلی آئی ڈی کے ذریعہ 7 کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار 595 روپے وصول کرنے کے احکامات دیئے تھے اور ان کے واجبات روک دیئے گئے منٹھار علی برڑو سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بنچ گئے جہاں چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن اور پرنسپل سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کیا مگر تینوں افسران پیش نہیں ہوئے اور منٹھار علی برڑو کے خلاف الزام ثابت نہ کرسکے جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن آئندہ سماعت سے قبل منٹھار علی برڑو کے واجبات ادا کرکے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائیں اس ضمن میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ایک مراسلہ چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن اور پرنسپل سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منٹھار علی برڑو نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد نوٹس ملا کہ انہوں نے دوران ملازمت مالی بیقاعدگی کی ہے منٹھار علی برڑو نے پٹیشن میں بتایا کہ انہیں دو مرتبہ چیف سیکریٹری نے طلب کیا دونوں مرتبہ ان کے خلاف الزامات ثابت نہیں کرسکے سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن کو طلب کیا تھا مگر دونوں حاضر نہیں ہوسکے اب عدالت کا حکم ہے کہ منٹھار علی برڑو کے واجبات ادا کرکے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے ۔

جواب دیں

Back to top button