
اینگرو کوچنگ پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ آج لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہو گیا۔
بارش کے باعث کھلاڑیوں نے باب وولمر انڈور سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
کیمپ میں 55 انڈر 19 کھلاڑی شریک ہیں۔
بارشوں کے باعث مریدکے کنٹری کلب میں آج سے شروع ہونے والا کیمپ لاہور منتقل کر دیا گیا۔
تمام انڈر 19 کھلاڑی 10 اگست تک لاہور کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ملکی اور غیر ملکی کوچز کی نگرانی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔







