
عبد الرحمٰن ارشد :
بریلوی مکتبہ الفکر سے تعلق رکھنے والے مفتی محمد حنیف قریشی نے گزشتہ روز ایک نجی یوٹیوب چینل پر پوڈکاسٹ کرتے ہوئے معروف عالم دین انجینئر محمد علی مرزا کو مناظرے کا چیلنج کر دیا ۔
مفتی حنیف قریشی کا کہنا تھا محمد علی مرزا کے اہلسنت پر بہت سارے اعتراضات ہیں ۔ جن کا جواب دینے کی بار ہا کوشش کی گئی ہے اور اسی سلسلے میں دیوبند مکتب الفکر کے معروف عالم دین مفتی طارق مسعود جہلم مناظرے کے لیے جا چکے ہیں ۔
اور اہلسنت کی کئی معروف علماء نے ان کے اعتراضات کے جواب یوٹیوب پر بھی ریکارڈ کروائے ہیں ۔ لیکن اس مسلئے کا کوئی مکمل حل نہ نکل سکا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر محمد علی مرزا صاحب چاہتے ہیں کہ ان کے سامنے حقیقت عیاں ہو تو مجھے دعوت دے تو میں ایک یا دو لوگوں کے ساتھ ان کے ہاں چلا جاتا ہے ہوں یا پھر وہ میرے پاس ایک یا دو لوگوں کو لے کر آ جائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ فل الحال محرم الحرام کے ایام چل رہے ہیں اور اسی سلسلے میں تھوڑا سا مصروف ہوں ۔ لہذا 15 سے 25 صفر کے دورن کوئی ٹائم بنا لیں اور مناظرہ کے اصول و شرائط طے کر لیں اور پھر یا وہ میری طرف آ جائیں یا پھر مجھے اپنے ہاں آنے کی دعوت دے دیں ۔
مجھے ویڈیو یا کال کے ذریعے مناظرے کے حوالے سے اطلاع کر دیں ۔
واضح رہے کہ تاحال انجنیئر محمد علی مرزا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اس مناظرے کی دعوت کا کوئی جواب نہیں آیا







