تازہ ترینخبریںسیاسیات

خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کی خواتین ممبران اسمبلی کے خلاف شرمناک حرکت

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی خواتین پارلیمنٹ کے خلاف شرمناک الفاظ استعمال کرتے ہوئے انکو کوڑا اور گند کہہ ڈالا۔ جس پر پی ٹی آئی کی خواتین نے احتجاج کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے جنسی اور تضحیک آمیز ریمارکس استعمال کیئے۔

انہوں نے یہ ریمارکس پارلیمنٹ میں قانون سازی کے طریقہ کار اور بلوں کے "بلڈوزنگ” پر پارلیمنٹرینز بشمول پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کی تنقید کے جواب میں کہے۔

اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے دور حکومت میں قانون سازی اور قومی اسمبلی کی تحلیل کو یاد کرتے ہوئے کہا۔
خواجہ آصف نے خواتین پارلیمنٹرینز کو پی ٹی آئی کے سربراہ کی باقیات قرار دیتے ہوئے ان بینچوں کی طرف اشارہ کیا جہاں پی ٹی آئی اراکین بیٹھے تھے، جن میں سینیٹر زرقا سہروردی تیمور، ثانیہ نشتر، فلک ناز چترالی اور فوزیہ ارشد شامل تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے سربراہ کے پیچھے چھوڑا ہوا کچرا ہے جسے صاف کرنا ہے۔

اس پر پی ٹی آئی کی خواتین پارلیمنٹرینز کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جو اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑی ہوئیں اور خواجہ آصف سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button