تازہ ترینخبریںپاکستان

نیب میں پنشن فنڈز کی مالی بیقاعدگی میں ملوث افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) نیب نے پنشن فنډز میں 42 کروڑ روپے کی مالی بیقاعدگیوں میں ملازمت سے برطرف کئے جانے والے ٹریزری افسران کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اس ضمن میں نیب نے برطرف اکاؤنٹس افسر غلام سرور پنہیار کے بارے میں محکمہ خزانہ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں محکمہ خزانہ کی جانب سے سیکریٹری محکمہ خزانہ کو لکھے گئے ایک مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ جب سے غلام سرور پنہیار ملازمت میں آئے تب سے لے کر اب تک اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں ان کی آخری پوسٹنگ کہاں تھی ان کا گریڈ اور عہدہ کیا تھا اب تک جتنے عہدوں پر وہ کام کرچکے ہیں ان عہدوں پر کتنے عرصے تک کام کرتے رہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں ان کے جتنے بھی پروموشن ہوئے ہیں ان کی تفصیلات دی جائیں اب تک محکمہ خزانہ نے ان کے خلاف جتنی بھی انکوائریز کرچکا ہے اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں محکمہ خزانہ نے نیب کے لئے جواب تیار کرلیا ہے جس میں آگاہ کیا جائے گا کہ غلام سرور پنہیار کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button