تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ اور پنجاب کے صحرائی آبادیوں کے لئے ٹاسک فورس تشکیل

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وزیراعظم نے سندھ اور پنجاب کے صحرائی علاقوں کی آبادیوں کے مسائل کے حل لئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دے دیا ہے اس ٹاسک فورس کو تین ٹاسک دیئے گئے ہیں پہلا یہ کہ سندھ اور پنجاب کے صحرائی علاقوں کے باشندوں کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں خصوصاً انہیں پینے کا صاف پانی ، بنیادی صحت کی سہولیات اور بہتر تعلیم فراہم کی جائیں دوسرا یہ کہ صحرائی علاقوں کے موجودہ ترقیاتی پیکیجز پر ازسر نو غور کرکے بہتر ترقیاتی پیکیجز دیئے جائیں تیسرا یہ کہ صحرائی علاقوں کی ایسی حکمت عملی تیار کی جائے جس کے تحت بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے جس سے صحرائی علاقوں کی مویشیوں اور زراعت کے درپیش مسائل حل ہوسکیں چوتھا یہ ٹاسک فورس دو ہفتوں میں وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گا اس ضمن میں وفاقی وزیر صحت نے سندھ اور پنجاب کے چیف سیکریٹریز سے بریفنگ لی ہے تاکہ صحرائی علاقوں میں بسنے والی آبادیوں کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔

جواب دیں

Back to top button