تازہ ترینخبریںپاکستان

گریڈ 19 اور گریڈ 20 کی 40 پوسٹیں کیڈر شیڈول میں شامل نہ کئے جانے کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ میں گریڈ 19 اور گریڈ 20 کی 40 پوسٹوں کو کیڈر شیڈول میں شامل نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے کیڈر شیڈول کا مطلب یہ ہے کہ یہ پوسٹیں تو موجود ہیں ان پر افسران بھی تعینات ہیں لیکن وہ کیڈر پوسٹوں میں شمار نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے ان افسران کی تنخواہوں کا معاملہ معمول کے مطابق حل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے کئی افسران کی ترقیاں نہیں ہوسکی ہیں اگر ان 40 پوسٹوں کو کیڈر شیڈول میں شامل کیا جائے تو ان پوسٹوں پر سرکاری افسران کی ترقیوں کے زیادہ امکانات ہیں ان میں گریڈ 20 کی 3 اور گریڈ 19 کی 37 پوسٹیں شامل ہیں صوبائی سروس سے تعلق رکھنے والے افسران نے چیف سیکریٹری سندھ سے درخواست کی ہے کہ جو 40 پوسٹیں کیڈر شیڈول میں شامل نہیں ہیں ان کو فوری طور پر کیڈر شیڈول میں شامل کیا جائے اس سے تعیناتی کے منتظر 40 افسران کی ترقیاں ہوسکیں گی صوبائی سروس کے افسران نے چیف سیکریٹری سندھ کو تین صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں ان 40 پوسٹوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہے جن کو کیڈر شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا ان میں محکمہ عشر و زکواۃ ، محکمہ کالج ایجوکیشن ، محکمہ بلدیات ، محکمہ لینڈ یوٹیلائیزیشن ، محکمہ کرمنل پراسیکیوشن ، محکمہ سرمایہ کاری ، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ، محکمہ خزانہ ، محکمہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ صحت شامل ہیں

جواب دیں

Back to top button