تازہ ترینخبریںسیاسیات

اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی بات غیر مناسب ہے٬ خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس نے بھی اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی بات کی ٹھیک نہیں کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے نگران وزیراعظم بننےکی خواہش کا اظہار کبھی نہیں کیا، ہمارے کسی اجلاس میں بھی اس پر بات نہیں ہوئی، ہمیں موقع نہیں دینا چاہیے کہ لوگ ہماری طرف انگلیاں اٹھائیں، میں نے جو بات کی وہ کسی کے کہنے پر نہیں کی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی قیادت کے قریب ترین کسی شخصیت کو نگران وزیراعظم نہیں بنانا چاہیے، الیکشن کو غیر جانب دارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

جواب دیں

Back to top button