
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) اونچی دوکان پھیکی پکوان کی طرح سندھ میں تعلیم کے بجٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی مذاق کیا گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ میں حکمرانی کرتے ہوئے 15 سال ہوچکے ہیں 15 برسوں میں محکمہ اسکول ایجوکیشن پر 2 کھرب 26 ارب 26 کروڑ 91 لاکھ 32 ہزار روپے کے بجٹ میں سے ایک کھرب 3 ارب 43 کروڑ 48 لاکھ 43 ہزار روپے خرچ ہی نہیں ہوسکے اس طرح محکمہ اسکول ایجوکیشن کا 54 فیصد بجٹ خرچ کیا جاسکا اور 46 فیصد بجٹ خرچ ہی نہیں ہوسکا 15 برس کے بجٹ میں ایک کھرب 41 ارب 91 کروڑ 31 لاکھ 16 ہزار روپے جاری کئے گئے جس میں سے ایک کھرب 22 ارب 83 کروڑ 42 لاکھ 89 ہزار روپے خرچ کئے گئے اور ایک کھرب 3 ارب 43 کروڑ 43 لاکھ 43 ہزار روپے بچ گئے سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2008-09ء میں محکمہ اسکول کا بجٹ 4 ارب 70 کروڑ روپے تھا جس میں سے 4 ارب 43 کروڑ 81 لاکھ 79 ہزار روپے خرچ کیا گیا مالی سال 2009-10ء میں بجٹ 5 ارب 95 کروڑ روپے تھا جس میں سے 3 ارب 43 کروڑ 5 لاکھ 17 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2010-11ء میں بجٹ 4 ارب 56 کروڑ 5 لاکھ روپے مختص تھا جس میں سے 4 ارب 24 کروڑ 56 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2011-12ء میں بجٹ 11 ارب ایک کروڑ 99 لاکھ 26 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2012-13ء میں بجٹ 12 ارب کا بجٹ مختص تھا جس میں سے 4 ارب 92 کروڑ 11 لاکھ 13 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2013-14ء میں بجٹ 8 ارب 35 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 5 ارب 5 کروڑ 13 لاکھ 95 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2014-15ء میں بجٹ 10 ارب 70 کروڑ 92 لاکھ روپے مختص تھا جس میں سے 6 ارب 50 کروڑ 10 لاکھ 94 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2015-16ء میں بجٹ 10 ارب روپے تھا جس میں سے 7 ارب 32 کروڑ 40 لاکھ 84 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2016-17ء میں بجٹ 17 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ روپے تھا جس میں سے 10 ارب 22 کروڑ 16 لاکھ 67 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2017-18ء میں بجٹ 21 ارب 12 کروڑ 80 لاکھ روپے تھا جس میں سے 10 ارب 23 کروڑ 6 لاکھ 86 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2018-19ء میں بجٹ 24 ارب 54 کروڑ 85 لاکھ روپے مختص تھا جس میں سے 8 ارب 19 کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2019-20ء میں بجٹ 23 ارب ایک کروڑ 88 لاکھ 75 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 5 ارب 78 کروڑ 99 لاکھ ایک ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2020-21ء میں بجٹ 21 ارب 8 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص تھا جس میں سے 11 ارب 70 کروڑ 95 لاکھ 78 ہزار روپے خرچ ہوا مالی سال 2021-22ء میں بجٹ 26 ارب روپے مختص تھا جس میں سے 13 ارب 36 کروڑ 72 لاکھ 92 ہزار روپے خرچ ہوا اور مالی سال 2022-23ء میں بجٹ 25 ارب 96 کروڑ 64 لاکھ 21 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 14 ارب 6 کروڑ 91 لاکھ 63 ہزار روپے خرچ ہوا ان 15 برسوں میں صوبہ کے 30 اضلاع میں 30 بھی نئے اسکول تعمیر نہیں کئے گئے اور 46 فیصد بجٹ خرچ نہ ہونے کی وجہ سے واپس کیا گیا ۔





