تازہ ترینخبریںپاکستان

گرینائٹ نکالنے سے کارونجھر کی فطری خوبصورتی تباہ ہوجائے گی، ڈپٹی کمشنر

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وفاقی حکومت نے تھرپارکر کے علاقہ ننگر پارکر میں واقع کارونجھر پہاڑ سے قیمتی گرینائٹ پتھر پر سرمایہ کاری کے لئے حکومت سندھ کو ہدایت کردی ہے اس پر ڈی جی مائینز اینڈ منرل نے کارونجھر کے کچھ حصے فروخت کرنے کے لئے اشتہار شائع کرایا ہے مگر ڈی سی تھرپارکر نے کارونجھر سے گرینائٹ نکالنے کی مخالفت کردی ہے یہ بات وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس محکمہ مائینز اینڈ منرل کے ڈائریکٹر ( ایکسپلوریشن ) نے بتائی اس اجلاس کے بارے میں ڈائریکٹر ایکسپلوریشن نے سیکریٹری مائینز اینڈ منرل کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ چاروں صوبے قدرتی معدنیات سے مالا مال ہیں اور ان معدنیات کے بارے میں آئندہ اجلاس میں آگاہ کیا جائے انہوں نے بتایا کہ تھرپارکر کے علاقہ ننگر پارکر کے کارونجھر پہاڑ میں بہت بڑی تعداد میں قیمتی پتھر گرینائٹ موجود ہے وہ سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے اور حکومت سندھ اس سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گی وہ سرمایہ کار موجودہ قوانین کے تحت گرینائٹ پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت سندھ نے سندھ مائینز اینڈ منرل گورننس ایکٹ 2021ء نافذ کیا ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش کاروبار بن گیا ہے وہ کھلی بولی سے اس کاروبار میں حصہ لے سکتے ہیں اور اب سندھ مائینز اینڈ منرل گورننس ایکٹ 2023ء بھی منظوری کے مراحل میں ہے جو سندھ کابینہ سے منظور کیا جائے گا اس اجلاس کی روشنی میں ڈائریکٹر مائینز اینڈ منرل کی جانب سے کارونجھر کے کچھ حصوں سے گرینائٹ نکالنے کے لئے اخبارات میں اشتہار شائع کرایا گیا ہے مگر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے گرینائٹ نکالنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرینائٹ نکالنے سے کارونجھر کی فطری خوبصورتی تباہ ہوجائے گی ۔

جواب دیں

Back to top button