
پنجاب کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں پنجاب بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث ریڈ الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بات وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،
انہوں نے بتایا کہ بارشیں زیادہ ہونے کی صورت میں راوی اور ستلج میں یقینی طور پر سیلاب آسکتا ہے، اس وقت دریائے راوی کے قریب 22ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت میں شدید بارشیں ہوئی ہیں اگر بارشیں مزید جاری رہیں تو قوی امکان ہے کہ یہاں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوجا ئے







