تازہ ترینخبریںپاکستان

رواں مالی سال کے دوران 954 منصوبوں کے لئے 89 ارب 38 کروڑ روپے فراہم کر دیئے

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ ورکس اینډ سروسز کیلئے رواں مالی سال 2023-24ء کے دوران 954 منصوبوں کے لئے 89 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ فراہم کردیا گیا ہے یہ تمام منصوبے سڑکوں کی تعمیر کے ہیں گذشتہ مالی سال 2022-23ء میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے 842 منصوبوں میں سے 240 منصوبے مکمل ہوسکے تھے اور 2733 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی جاسکی تھیں 602 منصوبے اس لئے مکمل نہیں ہوسکے تھے کیونکہ سیلاب اور بارشوں کے باعث سڑکیں بنانا مشکل بن گیا تھا اس ضمن میں بتایا جاتا ہے کہ سیکریٹری محکمہ ورکس اینڈ سروسز ڈاکٹر محمد نواز سوہو نے تمام چیف انجنیئرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی تعمیر شروع کریں اور کوشش کریں رواں مالی سال کے دوران تمام منصوبوں پر کام مکمل کیا جائے اور جو کام گذشتہ سال بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نامکمل رہ گیا تھا وہ رواں مالی سال کے دوران مکمل کیا جائے انہوں نے چیف انجنیئرز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ہر ماہ اپنی کارکردگی رپورٹ سیکریٹری کے دفتر کو ارسال کریں تاکہ وہ رپورٹ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پیش کی جاسکے کیونکہ حکومت سندھ سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولت مل سکے ۔

جواب دیں

Back to top button