
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت سندھ نے 15 رکنی صوبائی مالیاتی کمیشن ( پی ایف سی ) ایوارڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے چیئرپرسن وزیر خزانہ ( وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ) ہوں گے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو چیئرپرسن ہوں گے جبکہ ممبران میں رکن سندھ اسمبلی محمود عالم جاموٹ ( جنہیں وزیر اعلیٰ نے نامزد کیا ہے ) ، حزب اختلاف کے نامزد ایک رکن سندھ اسمبلی ، سیکریٹری محکمہ خزانہ ، سیکریٹری محکمہ بلدیات ، سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی وترقیات ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، چیئرمین ضلع کونسل ٹنڈومحمد خان سید قاسم نوید ، سیف اللہ خالد سراج چیئرمین میونسپل کمیٹی عمرکوٹ ، نجی شعبہ سے دو نجی ممبران ، نور عالم ، اقبال حسین شاہ ، محمد نعیم شیخ چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی اور نثار حسین خاصخیلی چیئرمین ٹاؤن کمیٹی فقیر آباد شامل ہیں کمیشن قابل تقسیم محصولات کو بلدیاتی اداروں کو دینے کی نشاندہی کرے گی ریونیو کی وصولی اور اخراجات کے لئے بلدیاتی اداروں کی ترقی کے ایک اصول طے کرے گی وسائل کی تقسیم کے لئے ایک طریقہ کار طے کرے گی بلدیاتی اداروں میں مالیاتی تقسیم کا فارمولا طے کرے گی صوبائی حکومت کی جانب سے کمزور بلدیاتی اداروں کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے اقدام کرے گی صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے درمیان مالیاتی نظم و ضبط قائم کیا جائے گا کمیشن اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ کو منظوری کے لئے پیش کرے گی صوبائی محکمہ خزانہ پی ایف سی کے سیکریٹریٹ کے طور پر کام کرے گا ۔





