
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وفاقی حکومت کی ہدایت پر بلا آخر حکومت سندھ نے صوبہ بھر کے 12 اہم شہروں کوٹڑی ، ہالا ، ٹنڈو آدم ، مورو ، خیرپور میرس ، گھوٹکی ، میرپور ماتھیلو ، روہڑی ، شکارپور ، کندھ کوٹ ، جیکب آباد اور قمبر کا ماسٹر پلان تیار کرنے کے لئے 38 سرکاری محکموں سے تجاویز طلب کرلی ہیں ان میں پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ، محکمہ لینڈ یوٹیلائیزیشن بورڈ آف ریونیو ، محکمہ خوراک ، محکمہ ثقافت ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز ، محکمہ بہبود آبادی ، محکمہ محنت ، محکمہ زراعت ، محکمہ صحت ، محکمہ صنعت ، محکمہ کچی آبادی ، محکمہ سماجی بہبود ، محکمہ مائینز اینڈ منرل ، محکمہ بحالیات ، محکمہ کھیل و امور نوجوانان ، محکمہ کالج ایجوکیشن ، محکمہ اسکول ایجوکیشن ، محکمہ اسپیشل ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ ، محکمہ سرمایہ کاری ، محکمہ آبپاشی ، محکمہ ٹرانسپورٹ ، محکمہ لائیو اسٹاک ، محکمہ ماحولیات و ماحولیاتی تبدیلی ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، صوبائی ڈزاسٹر مئنجمنٹ اتھارٹی ، اسٹیوٹا ، سوئی سدرن گیس کمپنی ، سندھ اریگیشن ڈرینیج اتھارٹی ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ، ادارہ تحفظ ماحولیات ، سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی ، جنگلات ، سندھ کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، موحولیاتی تبدیلی ، ایجوکیشن ورکس ، سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی اور جنگلی حیات کو خط لکھ کر ماسٹر پلان کی تیاری میں اپنی تجاویز دینے کی گذارش کی گئی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی تجاویز دیں تاکہ انہیں ماسٹر پلان میں شامل کیا جاسکے واضع رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے چھ شہروں میں ڈرینیج منصوبے منطور کئے تھے وفاقی حکومت کی ہدایت پر اب حکومت سندھ نے صوبہ کے 12 شہروں کا ماسٹر پلان تیار کرنا شروع کردیا گیا ہے ۔





