تازہ ترینخبریںکاروبار

جلد ڈالر 305 روپے کا ہوجائے گا٬ آئی ایم ایف کا تخمینہ

آئی ایم ایف کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام پر ڈالر کی شرح تبادلہ 305 روپے تک ہو سکتی ہے جو پاکستان کے رواں بجٹ میں استعمال کی گئی شرح سے کہیں زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف نے واضح طور پر شرح تبادلہ نہیں بتائی،اس کی حالیہ سٹاف رپورٹ میں اس کا ذکر ہے نہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کسی متعین شرح تبادلہ پر اتفاق ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ لگانے کیلئے بنیادی اندازوں کا استعمال کیا جاتا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر کی قیمت 305 روپے سے زائد اوسطاً رکھی ہے. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا تازہ اندازہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی شرح کے مقابلے میں کم ہے، سٹیٹ بینک میں ڈالر پر308 روپے کی شرح سے کام ہو رہا ہے، وفاقی حکومت نے رواں بجٹ 290 روپے ڈالر کی شرح تبادلہ پر بنایا ہے، اگر مالی سال کے دوران ڈالر 300 روپے سے تجاوز کر جاتا ہے تو اس کا اثر دفاعی بجٹ، غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی، بیرون ملک پاکستان کے مشنز اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کی لاگت پر پڑے گا،بجٹ سازی کے وقت ڈالر کی قیمت میں کوئی بھی اتار چڑھاؤ یا کم تخمینہ پورے بجٹ کو غیر حقیقی بنا سکتا ہے جس کی وجہ سے لاگت بڑھ جاتی ہے اور سپلیمنٹری گرانٹس کی ضرورت پڑتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button