تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

18 سالہ عائشہ نے کچھ عرصہ قبل پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی کوشش تھی کہ جارح مزاج کرکٹر فیصلہ واپس لے لیں تاہم کرکٹ بورڈ کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ نسیم نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید نہیں کھیلنا چاہتیں، یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ انجری کا شکار تھیں تاہم پاکستان کرکٹ بورد نے اس موقع پر فیصلے کو جذباتی جان کر انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ پر فیصلے تک عائشہ کے جواب کا انتظار کرنا چاہتا ہے تاہم عائشہ نسیم اب تک اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عائشہ نسیم نے کسی موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اتنی جلد ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا، 2020 میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی عائشہ نے اب تک چار ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button