
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں قانون کی حکمرانی کےحامی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتےہیں، یہ گھناؤنا عمل ہے، ہم قرآن پاک اور دیگر عبادات کی اہمیت کوسراہتے اور ہرایک کے لیے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سویڈن میں رہائش پذیر عراقی ملعون شہری سلوان مومیکا کی جانب سے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور عراقی پرچم کی بھی تذلیل کی گئی۔
پاکستان نے سویڈن میں ہونے والے قران پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے







