
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وزیراعظم ہاؤس نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے چاروں صوبائی حکومتوں سے منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ اور ماسٹر پلان طلب کرلئے ہیں اس ضمن میں بورڈ آف انویسٹمنٹ وزیر اعظم ہاؤس نے چاروں صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے ساتھ ایک پروفارما بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کا ذریعہ ہے اس ضمن میں بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اسپیشل یونٹ قائم کیا ہے تاکہ صوبوں سے قابل عمل منصوبوں کی تفصیلات حاصل کی جاسکے اس سلسلے میں ٹیکنیکل معاونت کے لئے یو ایس ایڈ سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ صوبوں کے منصوبوں کی مالی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے بورڈ آف انویسٹمنٹ نے منصوبوں کے بارے میں حکومت سندھ سے مشاورت کرلی ہے اس پوری صورتحال کے پیش نظر گذارش کی جاتی ہے کہ قابل عمل اور تیار منصوبوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ ان پر فوری طور پر عمل کیا جاسکے اس مراسلہ میں ایک پروفارما بھی بھیجا گیا ہے جس کو مکمل کرکے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ارسال کرنے کی گذارش کی گئی ہے تاکہ ان پر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سے کام شروع کرایا جاسکے چیف سیکریٹری سندھ نے تمام محکموں سے ان منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جن کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھیجا جاسکے ۔





