
سندھی زبان کے معروف شاعر، فنکار اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق پروڈیوسر بیدل مسرور کا بیٹا کراچی میں لاپتہ ہوگیا۔ نجی چینل کے مطابق ان کا بیٹا 18 جولائی کی شام 8 بجکر 45 منٹ پر اپنی گاڑی میں دفتر سے نکلا تھا، والد نے بتایا کہ میرا بیٹا جب مرکزی سڑک پر جارہا تھا تو سفید گاڑی میں سوار کچھ نامعلوم افراد نے اسے روک لیا جس کے بعد سے میرا بیٹا لاپتا ہے، اس کا موبائل فون بند ہے اور گاڑی بھی غائب ہے۔
والد نے بتایا کہ انہوں نے 19 جولائی کو صدر تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی۔







