تازہ ترینخبریںپاکستان

نقص امن کا خطرہ محرم الحرام میں 137 علما اور ذاکرین پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے کے لیے آئی جی کی سفارش پر کراچی سمیت گیارہ اضلاع کے 137 علما کرام و ذاکرین کی تقاریر اور سفر پر پابندی عائد کردی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ سندھ بھر کے 11 اضلاع کے 137 علمائے کرام اشتعال انگیز تقاریر سمیت نقص امن کیلئے خطرہ ہیں لہذا محرم الحرام کے مہینے میں ان علما پر پابندی لگائی جائے. محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علما کرام پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سندھ بھر کے 11 اضلاع کے 137 علمائے کرائم پر سفری پابندی بھی لگائی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button