تازہ ترینخبریںپاکستان

سڑک کی تعمیر میں مالی بیقاعدگی کی تحقیقات کا آغاز

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ٹھیکہ مکمل ہوگیا ٹھیکہ کی سیکیورٹی ڈپازٹ کی واپسی کے لئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر اور ڈیٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ نے کمیشن مانگ لیا کمیشن نہ دینے کی صورت میں سیکیورٹی ڈپازٹ کی منظوری روک دی جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر ضلع کشمور رب نواز ساندھانو اور ڈیٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ جانک راجہ کے خلاف سڑک کی تعمیر میں مالی بیقاعدگی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اس ضمن میں چیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ زون کراچی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اینٹی کرپشن ایسٹ زون کی جانب سے سیکشن افسر ٹریزری محکمہ خزانہ سے دونوں افسران کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اپنے مراسلہ میں انہوں نے لکھا ہے کہ 2012ء میں ہیبت روڈ سے مسن روڈ ، سی سی ڈرین ، مختلف گلیوں میں ٹف ٹائلز کا ٹھیکہ مسعود احمد اور جاوید احمد کو دیا گیا انہوں نے 8 فیصد سیکیورٹی ڈپازٹ جمع بھی کرائی جو کام مکمل ہونے کے بعد واپس کی جاتی ہے یہ کام 2015ء میں مکمل ہوا تمام بل بھی کلیئر ہوگئے سیکیورٹی ڈپازٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کشمور کو منظوری کے لئے بھیجی گئی جو منظور نہیں کی گئی محکمہ اینٹی کرپشن نے اپنے مراسلہ میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کشمور رب نواز ساندھانا اور ڈیٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ جانک راجہ کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے تاکہ ان کے خلاف مزید تحقیقات شروع کی جاسکے ۔

جواب دیں

Back to top button