تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت سندھ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وزیراعلیٰ کے چیف پائلٹ کی تقرری پر تنازعہ

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کے چیف پائلٹ کی تقرری پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے چیف پائلٹ کی تقرری کی توسیع نہیں کی جس کی وجہ سے حکومت سندھ نے چیف پائلٹ کے عہدے کا نام تبدیل کرکے انہیں ڈائریکٹر چیف منسٹرز ہیلی کاپٹر قرار دے دیا ہے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی سمری میں بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی چیف پائلٹ کی تقرری کرتی ہے جو ایک سال میں چار مرتبہ یعنی ہر تین ماہ بعد توسیع کرتی ہے اب وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے چیف پائلٹ کی تقرری میں توسیع میں دیر کررہی ہے جس کی وجہ سے حکومت سندھ کے لئے کئی انتظامی مسائل پیدا ہورہے ہیں حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ چیف پائلٹ کو پائلٹ یا ایڈمنسٹریٹر چیف منسٹرز ہیلی کاپٹر فلائٹ مقرر کیا ہے اب وہ آپریشنل اور انتظامی معاملات کے ذمہ دار ہوں گے اب وزیر اعلیٰ سندھ نے انتظامی طور پر انہیں ڈائریکٹر انتظامیہ برائے وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر قرار دینے کی منظوری دی ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھی بتادیا گیا ہے اس سارے تنازعہ کے حل کے لئے لیفٹیننٹ کرنل ( ر ) رضوان احمد سلیم نے تجویز دی ہے کہ ان کے عہدے کا نام چیف پائلٹ کے بجائے ڈائریکٹر چیف منسٹرز ہیلی کاپٹر فلائٹ قرار دیا جائے جس کے مالی اختیارات اور شرائط وہی ہوں گے جو موجودہ اختیارات اور شرائط ہیں اس لئے اب بجٹ بک میں چیف پائلٹ کے بجائے ڈائریکٹر تحریر کیا جائے ۔

جواب دیں

Back to top button