
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) بلا آخر حکومت سندھ کی کوششیں کامیاب ہوگئیں وفاقی حکومت کی درخواست پر چینی حکام نے کراچی کو پینے کے پانی کی فراہمی کے میگا منصوبے کے فور کو سی پیک میں شامل کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے حکومت سندھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ آبپاشی سے تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت کردی ہے وفاقی وزارت آبی وسائل نے چیئرمین واپڈا ، سیکریٹری محکمہ أبپاشی اور مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ایک مراسلہ ارسال کیا تھا کہ کے فور کو سی پیک میں شامل کرنے کے لئے تفصیلی رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات فراہم کی جائیں تاکہ پاکستان اور چین کے جوائنٹ ورکنگ گروپ میں اس منصوبہ کو پیش کیا جاسکے جو سی پیک فریم ورک کے تحت کام کرے گا اس مراسلہ کے بعد چیف سیکریٹری سندھ کے حکم پر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے ایک مراسلہ سیکریٹری محکمہ آبپاشی اور سیکریٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کیا ہے جس میں وفاقی وزارت آبی وسائل کی جانب سے مانگی گئی تفصیلات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے واضع رہے کہ 50 ارب روپے سے زائد کے اس منصوبہ کو سی پیک میں شامل کرنے کے لئے واپڈا نے وفاقی وزارت آبی وسائل کو درخواست کی تھی وزیر اعظم ہاؤس نے بھی واپڈا کی تجویز پر چینی حکام سے بات کی جس پر چین نے کے فور منصوبہ کو سی پیک میں شامل کرنے کی حامی بھرلی ہے اب وفاقی وزارت آبی وسائل کی جانب سے محکمہ آبپاشی سندھ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں تاکہ تمام انتظامات کرکے اس منصوبہ کو سی پیک میں شامل کیا جاسکے ۔





