تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی کے طلباء و طالبات کی امریکی خلائی کیمپ میں شمولیت

امریکی حکومت کی مالی اعانت سے کراچی کے تین اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 24 طلبہ و طالبات امریکی خلائی و راکٹ سنٹر کی خلائی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس امریکی گرانٹ کا مقصد اسٹیم تعلیم کو فروغ دینا اور کراچی کے اسکولوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ وہ عملہ کی تربیت کیلئے مزید وسائل مختص کریں اور تربیت کے مزید بہتر نتائج حاصل ہوں۔

یہ خلائی کیمپ امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ول میں واقع ہے، اس سرگرمی کا انعقاد امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور داؤد فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے کیا گیا ہے جس کا مقصد کراچی کے 50اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی )اسٹیم( کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

یہ امریکی گرانٹ تین حصوں پر مشتمل ہے، سو پاکستانی اساتذہ کیلئے اسٹیم کی تربیت اور میگنیفائی سائنس سینٹر میں 1ہزار سے زائد طلباء کے تعلیمی دورے اور سائنس پروجیکٹ کا اختتامی مقابلہ شامل ہے۔

امریکی قونصل جنرل نکول تھیریوٹ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے ذہین اور باصلاحیت نوجوان طلبہ کو امریکی میں خلائی کیمپ بھیجنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کہ تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور انٹر پرینیور شپ کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عزم رکھنے والے ان طلبہ و طالبات کیلئے انعام ہے۔

ہمیں امریکہ پاکستان ’سبز اتحاد‘ فریم ورک کو فروغ دینے پر فخر ہے، جو کہ پاکستان کے ساتھ تعاون پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں کردار ادا کرتا ہے

جواب دیں

Back to top button