تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

لوگ مجھے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے، شائستہ لودھی

ملک کی معروف ٹی وی میزبان، اداکارہ اور ڈاکٹر شاءستہ لودھی نے اپنے بچوں اور خود کو لے کر عوامی رد عمل کے بارے میں کئی انکشاف کیئے ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی کے انفو ٹینمنٹ شو میں شریک ہوئیں تھی جہاں انہوں نے اسی موضوع کے حوالے سے گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے شائستہ لودھی سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنے بچوں کی بہن یا پارٹنر سمجھنے میں لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے؟

جس پر شائستہ لودھی نے انکشاف کیا تھا کہ کئی عوامی مقامات پر لوگ انہیں ان کے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کے دوران لوگ اکثر ان کے پاس آتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کی بہن ہوں یا گرل فرینڈ ہوں، اب لوگ ایسا سمجھتے ہیں تو سمجھتے رہیں، مجھے بھی یہ سن کر خوشی ہوتی ہے۔

شائستہ نے کہا کہ ’میں کیوں جھوٹ بولوں، جب لوگ مجھے میرے بیٹے کی دوست یا بہن سمجھتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میں نے اس عمر میں اپنی صحت کو فٹ رکھا ہوا ہے‘

جواب دیں

Back to top button