تازہ ترینخبریںپاکستان

ن لیگی رہنما کا جواں سالہ بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری کا جواں عمر صاحبزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد کے علاقے 7ایونیو کے قریب لیگی رہنما کے بیٹے حمزہ طارق چوہدری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ساتھ میں سوار دوست زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی کھمبے سے ٹکرائی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں حمزہ طارق چوہدری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا

جواب دیں

Back to top button