تازہ ترینخبریںپاکستان

صوبائی محکموں کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ ارسال کرنے کا حکم

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) نئے مالی سال 2023-24ء میں تمام صوبائی محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے محکموں کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ منصوبہ بندی و ترقیات بورڈ کو ارسال کریں تاکہ انہیں اگلے ماہ ترقیاتی منصوبوں کی رقم جاری جاسکے اور ان کے دیگر منصوبوں کی منظوری دی جاسکے منصوبہ بندی وترقیات بورڈ کی جانب سے تمام صوبائی محکموں کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ہر ماہ اپنے محکمہ کی ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ منصوبہ بندی وترقیات بورڈ کو ارسال کریں ابھی تک گذشتہ مالی سال 2022-23ء کے آخری ماہ یعنی جون کی کارکردگی رپورٹ فراہم نہیں کی گئی ان رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی وترقیاتی بورڈ نئے منصوبوں کی منظوری دے گا مراسلہ میں صوبائی محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ ارسال کریں تاکہ نئے منصوبوں کی منظوری اور فنڈ جاری کیا جاسکے واضع رہے کہ اکثر محکمے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ منصوبہ بندی وترقیاتی بورڈ ارسال نہیں کرتے جس کی وجہ سے منصوبہ بندی وترقیاتی بورڈ کی جانب سے پراونشل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( پی ڈی ڈبلیو پی ) جیسے اہم فورم سے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری نہیں دی جاسکتی اس سے ترقیاتی منصوبے بروقت شروع نہیں ہوپاتے نتیجہ میں وہ مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہوسکتے اس سے ترقیاتی منصوبے کی لاگت پر زیادہ فنڈز خرچ آتے ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button