تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان سے نفرت: سیما کے بعد بھارت نے ایجنٹ رئیس کا شوشہ چھوڑ دیا

نریندر مودی کے بھارت میں سیاست میں اگر پاکستان کا سہارا نہ لیا جائے تو بات نہیں بنتی۔اور یہی وجہ ہے کہ سیما کے معاملے کی غلط رپورٹنگ رکی نہیں کہ اب پھر سے ایک اور پاکستانی ایجنٹ کے حوالے سے دھوم مچا دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کر رہا تھا۔ ملزم، جس کی شناخت محمد رئیس کے نام سے ہوئی ہے، مبینہ طور پر اپنے پاکستان کو ہندوستانی فوجی اداروں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق گونڈہ کے تراب گنج علاقے کے رہنے والے محمد رئیس کا تعلق ارمان کے ساتھ اس وقت ہوا جب وہ ممبئی میں کام کر رہا تھا۔ رئیس نے پولیس کو بتایا کہ ارمان نے ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کے ارکان پر ظلم کا الزام لگا کر اسے اکسانے کی کوشش کی۔
پوچھ گچھ کے دوران رئیس نے دعویٰ کیا کہ اس نے ارمان کو بتایا تھا کہ وہ کام کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہے۔ ارمان نے رئیس کو بتایا کہ وہ اپنا نمبر پاکستان کے ایک شخص کو دے گا اور اسے بھارت کے خلاف جاسوسی کرنے پر آمادہ کرے گا۔ رئیس کو بتایا گیا کہ ان کاموں کے عوض اسے فراخ دلی سے رقم دی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button