تازہ ترینخبریںپاکستان

اہلیان جھنگ کے لیے بڑی خوشخبری ! DHQ ایکسٹینشن اپنے آخری مراحل پر ۔ جانیے تفصیلات

عبد الرحمٰن ارشد :

20 سال کے طویل و مدت عرصے کے بعد DHQ جھنگ ایکسٹینشن اپنے آخری مراحل پر ہے ۔ DHQ جھنگ ایکسٹینشن کو حسین ابن علی بلاک کا نام دیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز ڈاکٹرز کے پینلز نے ہسپتال کا دورہ کیا ۔
صدر PMA ڈاکٹر اعجاز سلطان نے جہان پاکستان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کا کہا کہ یہ اسکیم گورنمنٹ کے احسن اقدام میں سے ایک ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کو شروع ہوئے تقریباً 20 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن بعض معاملات کی وجہ سے یہ اسکیم تعطل کا شکار رہی لیکن اب حال میں ایک لوکل پولٹیکل پارٹی کی جانب سے اس اسکیم کو اے ڈی پی ( ADP) میں شامل کروایا لیکن اب یہ اسکیم اپنی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور ان عنقریب اہلیان جھنگ کے لیے اس کے دروازے کھول دیے جائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایکسٹینشن چار فلورز پر مشتمل ہے اور اہلیانِ جھنگ کو اس بلاک میں 200 بیڈز کی سہولت دی جائیں گی تاکہ DHQ جھنگ میں بیڈز کی قلت کو پورا کیا جا سکے ۔

ان کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ میں اہلیانِ جھنگ کو اس بات کی خوشخبری سناتا ہوں کہ اب اہلیان جھنگ کو اینجو گرافی کے لیے فیصل آباد اور لاہور کے چکر کاٹنے نہیں پڑیں گے بلکہ اہلیان جھنگ کو تمام تر سہولیات جدید ترین مشینری کے ساتھ اب جھنگ ہی میں میسر ہوں گی ۔

جواب دیں

Back to top button