تازہ ترینخبریںپاکستان

محکمہ بلدیات اور ڈپٹی کمشنرز میں بلدیاتی اداروں کی گاڑیاں واپس نہ کرنے پر تنازعہ

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ بلدیات اور ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز میں بلدیاتی اداروں کی گاڑیاں واپس نہ کرنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ بھر میں بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس تھا انہیں بلدیاتی اداروں کی گاڑیاں ملی ہوئی تھیں جو تاحال واپس نہیں کی گئیں محکمہ بلدیات نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سے بلدیاتی اداروں کی گاڑیاں واپس مانگ لی ہیں سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے سندھ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے چارج لیا ہے تب سے انہیں گاڑیوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے سرکاری امور سرانجام دے سکیں یہ گاڑیاں بلدیاتی اداروں کی ملکیت ہیں اور بلدیاتی انتخابات سے قبل بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داریاں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے حوالے تھیں لیکن ابھی تک بلدیاتی اداروں کو گاڑیاں واپس نہیں کی گئیں اب گذارش ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز فوری طور پر بلدیاتی اداروں کی گاړ‎یاں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کریں تاکہ وہ اپنے معمولات کے کام سرانجام دے سکیں تاحال ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے گاڑیاں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے نہیں کیں ۔

جواب دیں

Back to top button