
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) رکن سندھ اسمبلی کو دی گئی کار پر ان کے رشتیدار سابق ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر نے قبضہ کرلیا محکمہ بلدیات نےآج پیر تک کار واپس کرنے کی ہدایت کردی دوسری صورت میں سخت کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے تسلیم وسیم کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی گاڑی نمبر GSD – 740 کی واپس کی جائے اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی فقیر آباد نے انہیں آرڈر نمبر SLGB/AO/Transport/General/2023/38 کراچی مورخہ 06 جولائی 2023ء کے ذریعے حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ٹائون کمیٹی فقیر آباد کے منتخب چیئرمین کو گاڑی کلٹس جی ایس ڈی 740 تاہم انہوں نے ابھی تک کار واپس نہیں کی یہ کار رکن سندھ اسمبلی منور وسان کو گاڑی حوالے کی گئی تھی اس لیے آپ کو ایک بار پھر اور آخری بار ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ گاڑی بغیر کسی تاخیر کے 17 جولائی 2023ء تک وصول کرکے چیئرمین کونسل کو دے دیں ایسا نہ کرنے کی صورت میں آپ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔





