
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام لاہور میں ہونے والے سیمنار کے پراجیکٹر پر اچانک فحش ویڈیو چلا دی گئی جس نے تقریب میں شریک مردو وخواتین کے اوسان ہی خطا کر دیئے تاہم دو منٹ کی سر توڑ کوشش کے بعد اسے بند کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ گلوبل نیو انیشٹوز ان ڈینگی اینڈ سچویشن ان پاکستان کا زوم سیمینار ہوا، جس میں صوبائی وزیر جاوید اکرم بھی شریک ہوئے، جب کہ سیمینار میں بڑی تعداد میں خواتین شریک تھیں۔صوبائی وزیر جاوید اکرم کے جانے کے چند منٹ بعد ہی زوم سیمینار میں اچانک فحش ویڈیو چل گئی، اور انتظامیہ 2 منٹ تک فحش ویڈیو ہٹانے میں ناکام رہی۔
پراجیکٹر پر سیمنار میں شریک ہونے والے افراد کو دکھایا جانا تھا لیکن اچانک فحش ویڈیو کا کلپ چل گیا ، ان لمحات کی شرکاءکی جانب سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی جو کہ اب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔معاملے کی انکوائری بھی شر وع کر دی گئی ہے ۔اس تقریب میں دیگر ممالک سے کئی افراد بھی شریک تھے







