
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے کمی کی جارہی ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ 15 جولائی سے اگلے 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پچھلے 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں کچھ آئٹمز میں کمی اور کچھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں7روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے، پی ڈی ایل کی مد میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں9روپے فی لیٹرکمی کی جارہی ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 سے ہوگا







