
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ اور اس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔
مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈکپ میں میری ٹاپ فور ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہیں۔
بھارت میں اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین ٹیم ہے، کوئی وجہ نہیں کہ قومی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں۔ بولنگ، بیٹنگ اور اسپن کا شعبہ اچھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سابق کپتان نے اس دوران ورلڈ کپ کے موضوع سے ہٹ کر بھی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ رمیز راجا کو ان کے مداح کمنٹری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں







