تازہ ترینخبریںسیاسیات

شراب کی برامدگی کی جھوٹی خبر کے جعلی سکرین شاٹس پر تحریک لبیک کی دونوں شاخوں کی قیادت کا رد عمل

شراب کی برامدگی کی جھوٹی خبر کے جعلی سکرین شاٹس پر تحریک لبیک کی دونوں شاخوں کی قیادت کا رد عمل آگیا

ایک حالیہ پیش رفت میں، سوشل میڈیا پر مختلف چینلز کے مبینہ طور پرجعلی سکرین شاٹس جن میں الگ الگ طور پر کہا گیا تھا کہ سعد رضوی اور ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گاڑیوں سے شراب کی بوتلیں برامد ہوئیں ہیں ٹی ایل پی جلالی گروپ اور ٹی ایل پی پاکستان کی قیادت صورتحال واضح کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔ اسکرین شاٹس میں مبینہ طور پر جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ حکام نے ان کی کاروں سے شراب ضبط کر لی ہے۔ ٹی ایل پی پاکستان کے رہنما سعد رضوی کے حوالے سے انکے قریبی ذرائع نے جہان پاکستان کو بتایا کہ یہ ایک فیک سکرین شاٹس کا سلسلہ ہے۔ جو کہ مخالفین کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد صرف گمراہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب TLP جلالی گروپ کے رہنما آصف اشرف جلالی نے اس مسئلے پر یوٹیوب خطاب کرتے ہوئے درست معلومات کی اہمیت پر زور دیا اور غلط معلومات کے پھیلاؤ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے ایک جھوٹا مگر ناکام پراپیگینڈا قرار دیا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہم ان جعلی اسکرین شاٹس کے ذریعے پراپیگنڈا کی مہم کی مذمت کرتے ہیں۔

آصف اشرف جلالی نے رضوی کے جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی جلالی گروپ بھی جعلی اسکرین شاٹس میں لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ ڈاکتر جلالی نے زور دے کر کہا کہ ان کی تنظیم شراب کے استعمال اور غیر قانونی سمجھی جانے والی کسی بھی دوسری سرگرمیوں کے خلاف سخت موقف رکھتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button