تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

گنجے دولہے کی وگ اتر گئ ، لڑکی والوں نے دھوکہ دہی پر خوب پٹائی کی

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو بہار کے ایک گاؤں کی ہے جس میں دُلہا کے گنجے ہونے کے انکشاف کے بعد دُلہن کے گھر والوں کو دُلہا کی پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دُلہا بہار کے دھوبی گاؤں کا رہائشی ہے جو قریبی عزیزوں کے ہمراہ بارات لیے دُلہن کے گھر پہنچا تھا، درحقیقت دُلہا کے سر پر بال نہیں تھے جسے دُلہن کے گھر والوں سے چھپانے کیلئے دُلہا نے وگ کا انتخاب کیا تھا۔

شادی کی تقریب کے دوران ہی لڑکی کے گھروالوں کو دُلہا پر شک ہوگیا جس کے بعد دُلہن کے قریبی عزیز نے ہاتھ بڑھا کر دُلہا کی وگ اتارنے کی کوشش کی تو معلوم ہوگیا کہ دُلہا گنجا ہے جس کے بعد لڑکی کے گھر والے اپنے غصے پر قابونہ رکھ پائے۔

ویڈیو میں لڑکی کے گھروالوں کو دُلہا پر غصہ نکالتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس دوران دُلہا نے کئی بار معافی مانگنے کی کوشش کی لیکن دُلہن کے گھر والوں نے ایک نہ سنی، ویڈیو میں دُلہا کو وگ پکڑے معافیاں مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ دُلہا پہلے سے شادی شدہ تھا۔

جواب دیں

Back to top button