تازہ ترینخبریںپاکستان

سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل افسر گھوٹکی پر مالی بد عنوانی کے الزام کی تحقیقات کا آغاز

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر گھوٹکی کو حکم جاری کیا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر منظور احمد لغاری کے اس الزام کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں جس میں انہوں نے سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل افسر گھوٹکی اسرار احمد شاہ اور علی گل سومرو پر ایک لاکھ 60 ہزار 360 روپے نہ دینے کا الزام عائد کیا یہ رقم کنٹیجنسی کی ہوتی ہے جس کے تحت اسکولوں میں استعمال ہونے والی اشیاء اور باتھ روم وغیرہ بنانے کے لئے ہوتی ہے منظور احمد لغاری کا کہنا تھا کہ یہ رقم ان کو دی جائے کیونکہ انہوں نے اپنے جیب سے رقم خرچ کی ہے اسرار احمد شاہ اور علی گل سومرو نے ان سے بل طلب کئے تو وہ بل پیش نہ کرسکے سیکریٹری محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر گھوٹکی کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے منظور احمد لغاری نے ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب گھوٹکی کو شکایت کی ہے کہ اسرار احمد شاہ اور علی گل سومرو نے ان سے غیر قانونی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار 360 روپے غیر قانونی طور پر وصول کئے مراسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر گھوٹکی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن آفس میں رپورٹ جمع کرائیں کہ حقیقت کیا ہے اور الزام کی نوعیت کیا ہے اگر الزام حقیقت پر مبنی ہے تو الزام کی زد میں آنے والے دونوں سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی اور اگر الزام غلط ہے تو الزام لگانے والے سرکاری افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی رابطہ کرنے پر سابق ڈی ای او گھوٹکی اسرار احمد شاہ نے جہان پاکستان کو بتایا کہ وہ ہر قسم کی انکوائری کا خیر مقدم کرتے ہیں کسی کو کانٹیجنسی کی رقم کیوں دی جائے بل ہوں گے تو ادائیگی ہوگی تاہم منظور احمد لغاری کو بل دینے پر نصف رقم دی جاچکی ہے ۔

جواب دیں

Back to top button