
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ڈر ہے کہ نگران حکومتوں کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ الیکشن میں تاخیر نہ کردے۔ خبریں ہیں مکہ موجودہ حکمران سیٹ اپ اور اسیبلشمنٹ کے درمیان اگلے الیکشن سے متعلق اعتماد اور رابطے کا فقدان ہے۔ اب سینئر صحافی حامد میر نے بھی اس حوالے سے لب کشائی کی ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اندر سے ایک ہیں، آئندہ نگران سیٹ اپ میں دونوں کی مشاورت شامل ہوگی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتیں الیکشن کروانے کے سوا تمام کا م کررہی ہیں، پیپلز پارٹی کے بہت سے رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتوں پر خدشات کا اظہار کیا ہے، پیپلز پارٹی میں خیال پیدا ہورہا ہے کہ مرکز اور بلوچستان میں نگران حکومتیں بھی الیکشن نہیں کروائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو شک ہے کہ آئندہ نگران حکومت تین مہینے نہیں چھ مہینے یا نو مہینے کیلئے آئے گی، یہ چاہتے ہیں نگران حکومت تین مہینے کیلئے آئے اور الیکشن کروا کے چلی جائے، اس شک کی وجہ سے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ سے مشاورت کرکے بیانات دے رہی ہے تاکہ کہیں سے یقین دہانی آجائے۔







