تازہ ترینخبریںسیاسیات

چوہدری پرویز الہی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار، بیٹا رکاوٹ، صحافی جاوید چوہدری

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے پر رضامند ہو گئے ہیں تاہم مونس الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے لیے اپنے والد کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار جاوید چوہدری نے اپنے حالیہ وی لاگ میں دعویٰ کیا کہ چوہدری پرویز الہٰی پی ٹی آئی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔ ان کے بھائی اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے متعدد بار ان سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ اپنی صحت کو دیکھیں۔ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیں اور ضمانت لے کر آرام سے گھر جائیں۔ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ میں خود بہت پریشان ہوں۔ مونس مجھے پھنسا کر چلا گیا ہے۔ کیسے اس مشکل سے نکلوں کیونکہ جیل میں میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا۔چوہدری پرویز الٰہی کو کرپشن کیس میں گرفتار ہوئے قریب قریب ڈیڑھ ماہ ہو چکا ہے لیکن ان کی گرفتاری سے قبل ان کے صاحبزادے مونس الٰہی مُلک سے فرار ہو کر سپین چلے گئے۔

جواب دیں

Back to top button