
ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا جب کہ چیئرمین آئی پی ایل ارون دھومال نے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی بورڈ کےخزانچی اور آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومال بھی آئی سی سی میٹنگز کے لیے جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں موجود ہیں ، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بورڈ آف کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ارون دھومال نے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی، جب کہ ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول کو فائنل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیگ کے مرحلے کے چار میچز ہی پاکستان میں کھیلے جائیں گے،پاک بھارت میچ سمیت باقی 9 میچز سری لنکا میں ہی ہوں گے، پاک بھارت ٹیمیں اگر فائنل میں پہنچتی ہیں تو یہ بھی سری لنکا میں ہو گا







