
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) جیسے دنیا ترقی کررہی ہے سرکاری افسران بھی مالی بیقاعدگیوں میں ترقی کرتے ہوئے دیدہ دلیری سے کام لے رہے ہیں محکمہ اسکول ایجوکیشن سیکنڈری کراچی کے سابق ڈائریکٹر فنانس حافظ معین اختر نے سرکاری اکاؤنٹ سے 4 کروڑ روپے نکال کر اپنی جیب میں رکھ لئے ہیں موجودہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سیکنڈری کراچی کو جب سرکاری اکاؤنٹ سے 4 کروڑ روپے سابق ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے نکالنے کا پتہ چلا تو انہوں نے براہ راست محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھ کر حقائق بیان کردیئے انہوں نے محکمہ اینٹی کرپشن سے درخواست کی ہے کہ سابق ڈائریکٹر فنانس حافظ معین اختر کے خلاف تحقیقات کرکے مذکورہ رقم وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جائے محکمہ اینٹی کرپشن نے جب ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سیکنڈری کراچی سے کہا گیا کہ وہ متعلقہ مالی بیقاعدگی کا ریکارڈ فراہم کریں تو انہوں نے حیرت انگیز انکشاف کیا کہ سابق ڈائریکٹر فنانس ریکارڈ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں اس لئے محکمہ اینٹی کرپشن براہ راست سابق ڈائریکٹر فنانس سے رابطہ کرکے بیان بھی ریکارڈ کرے اور ریکارڈ بھی وصول کرے اس کے جواب میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سیکبڈری کراچی سے کہا ہے کہ وہ اپنا اور ماتحت ملازمین کا بیان ریکارڈ کرائیں تاکہ سابق ڈائریکٹر فنانس کو طلب کرکے ریکارڈ لیا جاسکے اور سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن سے بھی درخواست کی جاسکے کہ انہوں نے اس معاملہ پر اب تک کیا کارروائی کی ہے ۔





