تازہ ترینخبریںپاکستان

‎ضلع لاڑکانہ میں اسکولوں میں ڈیسکوں کی خریداری میں 6 کروڑ کی مالی بیقاعدگی کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ضلع لاړ‎کانہ میں ایک سال میں اسکولوں کی ڈیسکوں کی خریداری میں 6 کروڑ روپے کی مالی بیقاعدگی کا انکشاف ہوا ہے جس پر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی جانب سے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن لاڑکانہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول ایجوکیشن لاړ‎کانہ نے درمیانی فاصلہ والی ڈیسکیں خریدی ہیں جو فائبر بورڈ کی بنی ہوئی ہیں وہ اصل میں چپ بورڈ ہیں جس پر وزن نہیں رکھا جاسکتا وہ درجہ حرارت اور ماحولیاتی صورتحال برداشت نہیں کرسکتیں محکمہ اسکول ایجوکیشن ٹھیکوں کے دستاویزات میں شیشم اور ببول کے درخت سے بنی ڈیسک طلب کیں اور ان کا فاصلہ 50 کیوبک فٹ ہونا چاہئیے ٹوٹل 16651 ڈیسک خریدی گئیں ہر ڈیسک 12 ہزار 100 روپے کی خریدی گئی جس کی رقم 20 کروڑ 14 لاکھ 77 زار 100 روپے بنتی ہے مگر جب وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے مارکیٹ سے ریٹ معلوم کئے تو پتہ چلا کہ ایک ڈیسک 8 ہزار روپے سے 9 ہزار روپے کی ہے جس کی ٹوٹل رقم 14 کروڑ 15 لاکھ 33 ہزار 500 روپے بنتی ہے اس طرح 5 کروڑ 99 لاکھ 43 ہزار 600 روپے کا سرکاری خزانہ کو نقصان ہوا ہے مراسلہ میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سیکنڈری لاڑکانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے روبرو آکر ریکارڈ سمیت پیش ہوں اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں تاکہ اس معاملہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے ۔

جواب دیں

Back to top button