تازہ ترینخبریںسپورٹس

شاہد آفریدی کے دل کے قریب تر کون؟جواب نے سب کو آبدیدہ کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بیٹیوں کی رخصتی سے متعلق سوال کے جواب نے سب کو جذباتی کردیا۔

38 سکینڈ پر مبنی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو فیصل قریشی کے مارننگ شو کی ہے جس میں وہ بطور مہمان شریک ہوئے۔

میزبان کی جانب سے شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ ’آپکو کس بیٹی کی رخصتی پر سب سے زیادہ رونا آئے گا؟

جس کے جواب میں آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلے تو بڑی بیٹی پھر لازمی سب سے چھوٹی بیٹی۔

بات کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سب سے چھوٹا بچہ آپکے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔

 

یاد رہے کہ 7 جولائی کو شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button