تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت سندھ کا15 برسوں میں صحت کے بجٹ میں9 کھرب 73 ارب بچانے کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ کی جانب سے پچھلے 15 برسوں محکمہ صحت کا بجٹ 18 کھرب 49 ارب 68 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار روپے مختص کئے جانے ، 10 کھرب 41 ارب 52 کروڑ 80 ہزار روپے جاری کرنے ، 8 کھرب 76 ارب 24 کروڑ 72 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ کئے جانے اور 9 کھرب 73 ارب 43 کروڑ 61 لاکھ روپے بچ جانے کا انکشاف ہوا ہے مالی سال 200809ء میں 29 ارب 77 کروڑ 93 ہزار 60 لاکھ روپے مختص کئے جس میں سے 27 ارب 47 کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2009-10ء میں 49 ارب 19 کروڑ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 31 ارب 2 کروڑ 55 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2010-11ء میں 40 ارب 95 کروڑ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 26 ارب 70 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کیے گئے مالی سال 2011-12ء میں 69 ارب 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 43 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ 10 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2012-13ء میں ایک کھرب 10 ارب روپے مختص کئے گئے جس میں سے 58 ارب 56 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2013-14ء میں ایک کھرب 22 ارب 49 کروڑ 24 لاکھ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 79 ارب 42 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2014-15ء میں ایک کھرب 32 ارب 24 کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2015-16ء میں ایک کھرب 30 ارب روپے مختص کئے گئے جس میں سے 80 ارب 76 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2016-17ء میں ایک کھرب 40 ارب روپے مختص کئے گئے جس میں 71 ارب 50 کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2017-18ء میں ایک کھرب 55 ارب روپے مختص کئے گئے جس میں سے 55 ارب 47 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2018-19ء میں ایک کھرب 35 ارب روپے مختص کئے گئے جس میں سے 56 ارب 8 کروڑ 79 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2019-20ء میں ایک کھرب 35 ارب روپے مختص کئے گئے جس میں سے 65 ارب 51 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2020-21ء میں 2 کھرب 35 ارب روپے مختص کئے گئے جس میں سے 73 ارب 55 لاکھ 38 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2021-22ء میں ایک کھرب 85 ارب روپے مختص کئے گئے جس میں سے 85 ارب 54 کروڑ 92 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2022-23ء میں ایک کھرب 68 کروڑ 35 کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار روپے مختص کئے گئے جس میں سے 46 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ان 15 برسوں میں کسی ایک ضلع میں کوئی بڑا سرکاری ہسپتال اور میڈیکل یونیورسٹی یا میڈیکل کالج قائم نہیں جاسکا ۔

جواب دیں

Back to top button