تازہ ترینخبریںپاکستان

15 برسوں میں سندھ میں امن و امان کیلئے 28 کھرب 59 ارب 24 کروڑ روپے مختص

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) پاکستان پیپلز پارٹی گذشتہ 15 برسوں سندھ میں امن و امان کی صورتحال کیسے بہتر کی ہے اس کا اندازا امن و امان پر مختص بجٹ اور اخراجات سے لگایا جاسکتا ہے سرکاری دستاویزات کے مطابق گذشتہ 15 برسوں میں امن و امان پر 28 کھرب 59 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ پر مختص کئے گئے جس میں سے 14 کھرب 91 ارب 52 کروڑ 22 لاکھ روپے جاری کئے گئے اس میں سے 13 کھرب 51 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کئے جاسکے اس طرح 15 سالوں میں 15 کھرب 7 ارب 82 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہی نہیں کئے جاسکے ہیں دستاویزات کے مطابق مالی سال 2008-09ء میں امن و امان پر 24 ارب 3 کروڑ 63 لاکھ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 21 ارب 83 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2009-10ء میں 43 ارب 40 کروڑ 9 لاکھ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 38 ارب 7 کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2010-11ء میں 36 ارب 26 کروڑ 51 لاکھ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 35 ارب 74 کروڑ 99 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2011-12ء میں 53 ارب 91 کروڑ 9 لاکھ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 41 ارب 83 کروڑ 82 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2012-13ء میں 84 ارب 15 کروڑ 95 لاکھ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 55 ارب 8 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2013-14ء میں 70 ارب 61 کروڑ 23 لاکھ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 61 ارب 83 کروڑ 68 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2014-15ء میں ایک کھرب 58 ارب 30 کروڑ 18 لاکھ روپے مختص کئے گئے جس میں سے ایک کھرب 3 ارب 78 کروڑ 72 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2015-16ء میں ایک کھرب روپے مختص کئے گئے جس میں سے 84 ارب 63 کروڑ 39 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2016-17ء میں 2 کھرب روپے جاری کئے گئے جس میں سے ایک کھرب 69 ارب 92 کروڑ 93 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2017-18ء میں 2 کھرب 44 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے جس میں سے ایک کھرب 47 ارب 93 کروڑ 37 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2018-19ء میں 2 کھرب روپے مختص کئے گئے جس میں سے 98 ارب 73 کروڑ 59 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2019-20ء میں ایک کھرب 63 ارب 93 لاکھ 79 ہزار روپے مختص کئے گئے جس میں سے 60 ارب 12 کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2020-21ء میں 66 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے جس میں 47 ارب 77 کروڑ 31 لاکھ روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2021-22ء میں 9 کھرب روپے مختص کئے گئے جس میں سے ایک کھرب 20 ارب 3 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ کئے گئے اور مالی سال 2022-23ء میں 5 کھرب 13 ارب 51 کروڑ 73 لاکھ روپے مختص کئے گئے جس میں سے 2 کھرب 64 ارب 4 کروڑ 52 لاکھ روپے خرچ کئے ان 15 سالوں سائیبیریا سے ناکارہ بکتر بند گاڑیاں خریدی گئیں جن پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تو بکتر بند کے اندر بیٹھے ہوئے 15 سے زائد اہلکار شہید ہوگئے جبکہ سندھ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں تاحال واہ آرڈیننس سے جدید اسلحہ بھی نہیں خریدا گیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button