
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) بلا آخر وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کے حکم پر ارسا نے پہلی مرتبہ واپڈا کو حکم جاری کیا ہے کہ سندھ بلوچستان کو پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تربیلا ڈیم کا ٹنل 4 کھولا جائے تاکہ تربیلا سے سندھ بلوچستان کو پانی کی فراہمی کی جاسکے ارسا کی جانب سے جنرل مینیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا ڈیم پروجیکٹ واپڈا کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے کہ فوری طور پر تربیلا میں پانی بھرنے کا عمل کم کیا جائے اور ٹنل 4 کھولا جائے تربیلا میں پانی کے ذخائر کا لیول 1511 ہوگیا ہے جو اطمینان بخش ہے اب ٹنل 4 کھولنے سے سندھ اور بلوچستان کو پانی کی شدید ضرورت ہے واپڈا کے اعداد وشمار کے بعد گذارش کی جاتی ہے کہ تربیلا کے اسپل وے کو فعال کیا جائے تاکہ ارسا کی 190 کیوسکس کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے اس میں دیر نہ کی جائے تربیلا سے پانی کم ہونے سے سسٹم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر سندھ کا انحصار دریائے سندھ پر ہے اس لئے تربیلا سے سندھ کو فوری طور پانی دیا جائے تاکہ سندھ میں فصلوں کو بروقت پانی دیا جاسکے ۔





